ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / افغان پولیس کے جانی نقصان میں کمی:رپورٹ

افغان پولیس کے جانی نقصان میں کمی:رپورٹ

Mon, 11 Jul 2016 18:16:53  SO Admin   S.O. News Service

کابل،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال افغان پولیس کے ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد میں 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔وزرات داخلہ کے نائب معاون جنرل محمد سالم احساس نے وائس آف امریکہ کی افغان سروس کو بتایا کہ پولیس کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کا مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ہے۔سالم احساس نے کہا کہ مقامی پولیس فورس میں اصلاحات، تربیت فراہم کرنے کی طرف توجہ اور (زندگی بچانے کا)ضروری ساز و سامان فراہم کرنا پولیس میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 40فیصد کمی کا سبب بنا۔پینٹاگان کی 2015کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یکم جنوری سے لے کر 15نومبر تک 2014میں اسی عرصے کے مقابلے میں افغان دفاعی اور سکیورٹی فورسز کے جانی نقصان میں 27فیصد اضافہ ہوا۔تاہم افغان پولیس کے کمانڈر علی شاہ احمد زئی نے وائس آف امریکہ کی افغان سروس کو بتایا کہ رواں سال مارچ سے جون تک کے عرصے میں 60پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 78اہلکار ہلاک ہوئے۔احمد زئی نے مزید کہا کہ تربیت اور سازوسامان کی فراہمی کے ساتھ 13سے 17سال اور 55سال سے زائد عمر کے اہلکاروں کو ملازمت سے الگ کرنا پولیس کے جانی نقصان میں ہونے والی کمی کا ایک اہم سبب ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے افغان پولیس میں کم عمر اہلکاروں کی بھرتی پر تنقید کی ہے ۔افغان وزرات داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے وائس آف امریکہ کی افغان سروس کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی نئی رپورٹ جانی نقصان میں کمی کی تصدیق کرتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مزید تربیت اور سازوسامان کی اب بھی ضرورت ہے۔


Share: